پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنیوالے ہسپتال بہتر نتیجہ دے رہے ہیں، وزیراعلی سندھ

جمعہ 19 جنوری 2018 16:40

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنیوالے ہسپتال بہتر نتیجہ دے رہے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنیوالے ہسپتال بہتر نتیجہ دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلی ہائوس میں محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر منصوبابندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، چیف سیکرٹری رضوان میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اوراجلاس کے ایجنڈے میں ڈاکٹروں کی تعیناتی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کے مسائل، اے ڈی پی اسکیمز، اہم ہسپتالوں کے بجٹ، فنڈز کا استعمال اور مرمتی و مینٹننس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ ضلع بدین میں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت تیار ہوگئی ہے جسکو انڈس ہسپتال کے حوالے کردیا گیا ہے جس میں صرف ڈاکٹرز کے لیے فلیٹس و کمپانڈ تعمیر ہونے باقی ہیں اور نیشنل بلڈ ٹرانسفیوزن سروس جاری ہے۔ ہسپتال کے لیی25 کروڑ 34 لاکھ روپے جاری کئے گئے اور سازوسامان و فرنیچر کی خریداری پر 14 کروڑ 98 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :