وزیرخزانہ خیبرپختونخوا مظفرسید کی چیف پیسکو سے ملاقات،

دیر میں بجلی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 جنوری 2018 16:37

وزیرخزانہ خیبرپختونخوا مظفرسید کی چیف پیسکو سے ملاقات،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب نے جمعہ کے روز پشاور میں چیف پیسکو انجینئر شبیر احمد سے ملاقات کی اور ان کیساتھ دیر پائین میں بجلی سے متعلق عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ اور دیر پائین سے منتخب رکن قومی اسمبلی نے چیف پیسکوسے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ چکدرہ گرڈ اسٹیشن میں ہیوی ٹرانسفارمر جسکی منظوری ہو چکی ہے کی جلد از جلد تنصیب عمل میں لائی جائے اور اس کو عوام کی سہولت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر چالو کیا جائے تا کہ مذکورہ علاقے میں کم وولٹیج اور لود شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے دیر پائین میں منڈا گرڈ اسٹیشن جسکی منظوری ہو چکی ہے کہ جلد قیام کو یقینی بنانے پر بھی چیف پیسکو سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دیر کے عوام کو بجلی کے کم وولٹیج اور زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے حالانکہ وہاں پر لائن لاسز کا کائی مسئلہ نہیں ہے اور عوام بلوں کی ادائیگی بھی مکمل طور پر کر رہے ہیں لہٰذا اس سلسلے میں واپدا حکام دیر پائین پر خاص توجہ دے کر وہاں بجلی سے متعلقہ جملہ مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

ملاقات کے دوران پیسکو چیف نے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب کو یقین دلایا کہ دونوں رہنماوئوں کی نشاندہی پر چکدرہ گرڈ اسٹیشن کیلئے منظور شدہ ہیوی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے ذریعے مذکورہ گرڈ اسٹیشن کے قیام کیلئے تیز تر کوششیں کی جائیں گی اور اپنی طرف سے دیر پائین کے عوام کو بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :