پاکستان کا 24ممالک کے سیاحوں کیلئے داخلے کے وقت ویزا فراہمی کا اعلان

جمعہ 19 جنوری 2018 16:37

پاکستان کا 24ممالک کے سیاحوں کیلئے داخلے کے وقت ویزا فراہمی کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر کے 24 ممالک کے سیاحتی گروہوں کے لیے ملک میں داخلے کے وقت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دنیا بھر کے 24 ممالک کے سیاحتی گروہوں کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے منتخب کردہ ٹور آپریٹرز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی ای)کی مدد سے ان سیاحوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ویزا جاری کردیا جائے گا۔

اس سہولت کا اطلاق آسٹریا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، اٹلی، جاپان، کوریا، لکسمبرگ، ملائیشیا، نیدر لینڈز، ناروے، پرتگال، سنگا پور، اسپین، سوئیڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکا کے سیاحوں پر ہوگا۔مذکورہ ممالک کے سیاحتی گروہوں کو ملک میں داخلے کے وقت 30 دن کا ویزادیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :