سندھ ہائی کورٹ،جھوٹے مقدمے درج پر عدالت کا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے خلاف کارروائی کا حکم

جمعہ 19 جنوری 2018 16:34

سندھ ہائی کورٹ،جھوٹے مقدمے درج پر عدالت کا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے خلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل، سائبر کرائم سرکل ودیگر متعقلہ اداروں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔ جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھپلوٹو کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل ناظم اقبال کو ایف آئی اے حکام جرم کی نوعیت بتائے بغیر27دسمبر2017 سے ہراساں کررہے ہیں۔وکیل صفائی نے کہاکہ ایف آئی اے حکام نے ان کے موکل کا موبائل فون بھی تحقیقات کی غرض سے ضبط کررکھا ہے۔ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے حکام کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا جائے، عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سننے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل، سائبر کرائم سرکل ودیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :