وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنے والے اسپتالز اچھا نتیجہ دے رہے ہیں،وزیراعلی سندھ

جمعہ 19 جنوری 2018 16:34

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنے والے اسپتالز اچھا نتیجہ دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلی ہائوس میں محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، چیف سیکرٹری رضوان میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اوراجلاس کے ایجنڈے میں ڈاکٹروں کی تعیناتی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کے مسائل، اے ڈی پی اسکیمز، اہم اسپتالوں کے بجٹ، فنڈز کا استعمال اور مرمتی و مینٹیننس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ ضلع بدین میں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی عمارت تیار ہوگئی ہے، جس کو انڈس اسپتال کے حوالے کردیا گیا ہے جس میں صرف ڈاکٹرز کے لیے فلیٹس و کمپائونڈ تعمیر ہونے باقی ہیں اور نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن سروس جاری ہے۔ انہیں بتایاگیا کہ اسپتال کے لیے وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر 25 کروڑ 34 لاکھ روپے جاری کئے گئے اور سازوسامان و فرنیچر کی خریداری پر 14 کروڑ 98 لاکھ روپے لاگت آئی۔

متعلقہ عنوان :