Live Updates

لیگی کارکنوں کا عمران خان کے خلاف رائے ونڈ میں احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی کے سربراہ کے الفاظ سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ، سیاستدان کہلانے کے قابل نہیں‘ گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 16:34

لیگی کارکنوں کا عمران خان کے خلاف رائے ونڈ میں احتجاجی مظاہرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے عمران خان کی جانب سے مال روڈ کے احتجاج میں پارلیمنٹ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر رائے ونڈ میں مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر کارکن عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے سربراہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔ عمران خان وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں اور پارلیمنٹ پر لعنت بھی بھیجتے ہیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ عمران خان کے الفاظ سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا اس لئے وہ سیاستدان کہلانے کے قابل نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات