سید خورشید احمد شاہ کا منو بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار ، ادبی اور صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

جمعہ 19 جنوری 2018 16:34

سید خورشید احمد شاہ کا منو بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار ، ادبی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے منو بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی ادبی اور صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منو بھائی ایک عظیم ادبی اور سیاسی سوچ کے حامل انسان تھے جو ہم سے جدا ہوگئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک منو بھائی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :