اے ایس ایف کی کاروائی باچا خان ایئرپورٹ پر 230تولے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2018 16:21

اے ایس ایف کی کاروائی باچا خان ایئرپورٹ پر 230تولے سونا اسمگل کرنے کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) اے ایس ایف نے باچا خان ایئرپورٹ پر 230تولے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سونا سامان میں چھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو باچا خان ایئرپورٹ سر سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اے ایس ایف نے دبئی سے آنے والے 6مسافر گرفتارکرلئے، مسافروں سے 230تول سونابرآمد کیا گیا جس کی مالیت ایک کروڑ 23لاکھ سے زائد ہے، سونا سامان میں چھپایا گیا تھا، پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :