بلاول بھٹو زرداری کل حب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ،گرائونڈ کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیا ،پارٹی رہنمائوں کاگرائونڈ کی سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری

جمعہ 19 جنوری 2018 16:18

بلاول بھٹو زرداری کل حب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ عام کی تیاریاں ..
لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل حب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کردی گئیں ،گرائونڈ کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیا ،پارٹی رہنمائوں کاگرائونڈ کی سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج 20جنوری بروز ہفتہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں جام غلام قادر کرکٹ گرائونڈ میںسہ پہر3بجے ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری تھیں جمعہ کے روز جلسہ کی تیاری مکمل کرلی گئیںہیں اورپورے گرائونڈ کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیاہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل،صنعتی شہرحب،تاریخٰ شہربیلہ،ساحلی شہر وندر میں پیپلزپارٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیںجہاں پر اندرون بلوچستان اور سندھ سے آنے والے پارٹی کے جیالے اور عہدیداروں کو ویلکم کیاجاتاہے جبکہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری اقبال شاہ ،رکن صوبائی اسمبلی سندھ سعید غنی ،سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ،پیپلزپارٹی لسبیلہ کے صدر محمد شریف پالاری ،جنرل سیکرٹری عبدالخالق رونجھو گرائونڈ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیکر مرکزی قیادت کا آگاہ کرتے رہتے ہیں اس حوالے سے بتایاجاتاہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2018کے الیکشن کیلئے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں جلسے میں بلوچستان کی کئی اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت متوقع ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور آواران سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA.270سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں کیونکہ لسبیلہ بلوچستان کا واحد ضلع ہے جہاں پر پیپلزپارٹی کابلوچستان کے دیگراضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ بینک ہے اور ایک مرتبہ پیپلزپارٹی کے رہنما غلام اکبرلاسی مرحوم سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر محمد یوسف مرحوم کو بھاری اکثریت سے شکست دیکررکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں �

(جاری ہے)