پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 19 جنوری 2018 16:18

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف قومی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ جوہری سائنسدان اشفاق احمد کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔آرمی چیف نے مرحوم کے اہلخانہ سے اشفاق احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔