Live Updates

استعفوں کافیصلہ23جنوری کوسی ای سی کے اجلاس میں کیا جائیگا،فواد چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جنوری 2018 15:36

استعفوں کافیصلہ23جنوری کوسی ای سی کے اجلاس میں کیا جائیگا،فواد چوہدری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے استعفے دینے کی تصدیق کردی ہے،استعفے دینے کا فیصلہ23 جنوری کوسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے 23 جنوری کوقومی اسمبلی اور خیبرپختونخواہ اسمبلی سے استعفے دینے کی حکمت وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 جنوری کوسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی بنانے پرتبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان کے قومی و صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ میں استعفے دینے پربھی بات چیت کی جائے کہ کب استعفے دینے ہیں۔اسی طرح اجلاس میں آئندہ انتخابات اور پارٹی ممبرشپ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات