واپڈا نے آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے

جمعہ 19 جنوری 2018 16:15

واپڈا نے آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16500کیوسک اور اخرج 20000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد5600 کیوسک اور اخراج5600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد3800 کیوسک اور اخراج100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 5300کیوسک اور اخراج 5300 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1449.57 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.402 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1108.40 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.751 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.024 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :