ْشیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے خود بیماری کو جواز بناکر دبئی چلے گئے

جمعہ 19 جنوری 2018 16:12

ْشیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے خود بیماری کو جواز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) عوامی مسلم یگ کے سربراہ شیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے خود بیماری کو جواز بناکر دبئی چلے گئے۔پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 2 روز قبل قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، ابھی تک شیخ رشید نے استعفیٰ تو نہیں دیا تاہم استعفے کا شوشہ چھوڑ کر خود دبئی چلے گئے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید جمعہ کی صبح سویرے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ دبئی روانہ ہوئے، جانے سے قبل جب اٴْن سے استعفیٰ کے متعلق پوچھا گیا تو بات گول کرگئے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیمار ہوں اور نمونیہ ہوگیا تاہم (آج) ہفتہ کو واپس آجاؤں گا، واپس آنے کے بعد ان سے استعفے لوں گا اور خود بھی استعفیٰ دوں گا۔شیخ رشید سے جب پوچھا گیا کہ استعفیٰ کا اعلان کرکے عمل نہ کرنے پر مخالفین انہیں تنقید کا نشانا بنارہے ہیں جس پر شیخ رشید نے مخالفین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جوتیاں پڑیں گی۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے 17جنوری کو لاہور میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، 18جنوری کو قومی اسمبلی کیاجلاس میں استعفیٰ کا چرچا رہا مگر استعفیٰ دینے کوئی نہ پہنچا۔

متعلقہ عنوان :