مریم نواز این اے 120پرالیکشن لڑیں گی

جمعہ 19 جنوری 2018 16:10

مریم نواز این اے 120پرالیکشن لڑیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ اپنے والد نواز شریف کی سابقہ اور والدہ کلثوم نواز کی موجودہ نشست این اے 120 پر انتخابات میں اٴْمیدوار کے طور پر حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

44 سالہ مریم نواز شریف 28 اکتوبر 1973 میں لاہور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1999 میں فوجی آمر کی جانب سے ان کے والد کی حکومت ختم کیے جانے کے وقت سے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی جس کے باعث ان کے خاندان کو جلا وطن کردیا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ دعویٰ کیا کہ ان کی دلچسپی عالمی سیاست اور طاقت میں ہے جو اسمبلیوں کی حدود سے بہت آگے کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :