نقیب اللہ سے متعلق سینٹرل جیل میں قید قاری احسان اللہ سے پوچھ گچھ کا فیصلہ ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 15:16

نقیب اللہ سے متعلق سینٹرل جیل میں قید قاری احسان اللہ سے پوچھ گچھ کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) : کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نقیب کی ہلاکت کے معاملہ پر سینٹرل جیل میں موجود قاری احسان اللہ سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قاری احسان اللہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے اور نقیب اللہ کو اس کا قریبی ساتھی بتایا گیا تھا۔ احسان اللہ کو نقیب اللہ محسود کی تصاویر دکھائی جائیں گی ۔سینٹرل جیل کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں تحقیقات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔ دوسری جانب انکوائری کمیٹی اور فرانزک ٹیمیں شاہ لطیف ٹاؤن میں جائے وقوعہ کا دورہ کریں گی جہاں مختلف زاویوں سے جگہ کا معائنہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :