امریکی میئر روگرکلار مارچ میں پاکستان کادورہ کریں گے

جمعہ 19 جنوری 2018 16:04

امریکی میئر روگرکلار مارچ میں پاکستان کادورہ کریں گے
شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) امریکی ریاست شکاگو کے مضافی شہر بولنگبروک کے مئیر روگر کلار مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔امریکی زرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورے کے دوران روگر کلار پاکستانی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروٖ غ بارے غور کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

کلار نے اپنے اس دورے کا اعلان ایک سالانہ تقریب کے دوران کیا جس میں امریکا کے تعاون سے پاکستان میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے سی ای اوز،منتخب نمائندوں اور پاکستانی کونسل جنرل فیصل نیاز ترمذی سمیت پاکستانی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس دوران کلار نے سیالکوٹ کے مئیر اورسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بھیجی جانے والی سیالکوٹ کی پروڈکس کو بھی دکھا جن میں گزشتہ فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والا فٹ بال بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ بولنگبروک انتظامیہ گزشتہ 26سالوں سے پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب منعقد کرتی ہے۔گزشتہ سال پاکستانی ایسوسیشن ،امریکن بولنگبروک کی جانب سے منعقد کی گئی پاکستانی پر چم کشائی کی تقریب میں 18ہزار افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :