نوازشریف کے استقبال کیلئے حویلیاں ٹائون ہال سے بڑا قافلہ ہری پور روانہ ہوگا، مرتضیٰ جاوید عباسی

جمعہ 19 جنوری 2018 15:46

نوازشریف کے استقبال کیلئے حویلیاں ٹائون ہال سے بڑا قافلہ ہری پور روانہ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اہلیان ہزارہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کا (آج) ہفتہ کو دورہ ہری پور کے موقع پر فقید المثال استقبال کریں گے، قائد کے استقبال کیلئے حویلیاں ٹائون ہال سے ایک بڑا قافلہ قائدین مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہری پور روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا، ملک کے طویل و عرض میں موٹر وے کے جال بچا کر فاصلے کم کر دیئے ہیں، ہزارہ موٹر وے کے افتتاح کے بعد قائد مسلم لیگ (ن) پہلی مرتبہ ہزارہ کے دورہ پر آرہے ہیں جو وعدہ نواز شریف نے کیا تھا اس کو موجودہ حکومت نے سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حصہ کا کام مکمل کر کے اہلیان ہزارہ کی سہولت کی خاطر ایک حصہ کو کھول دیا گیا ہے، اب مارچ تک حویلیاں موٹر وے کا کام مکمل ہوجائے گا، بجلی کے بحران پر قابو پا کر ملک کو اندھیروں سے اجالوں کی طرف لانا بھی محمد نواز شریف کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔

متعلقہ عنوان :