منو بھائی نے آخری دیباچہ معروف صحافی ناصر نقوی کی کتاب کا لکھا

جمعہ 19 جنوری 2018 15:46

منو بھائی نے آخری دیباچہ معروف صحافی ناصر نقوی کی کتاب کا لکھا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) معروف کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی لکھاریوں کے لئے شجرسایہ دار کی حیثیت رکھتے تھے ، مرحوم نے سینکڑوں صحافیوں ، ادیبوں اور شاعروں کی آبیاری کی اور انکی درجنوں کتب کے فلیپ لکھے ، مرحوم نے آخری دیباچہ معروف صحافی ناصر نقوی کی زیر طبع کتاب ’’ جمع تفریق ‘‘ کا لکھا جو انکے کالموں پر مشتمل ہے جس کا ذکر منو بھائی نے گزشتہ دنوں اپنے کالم میں بھی کیا تھا ۔