پارلیمنٹ پر دشنام ترازی کرنیوالے خود مستعفی کیوں نہیں ہو تے عوام کو دھوکہ کیوں دیتے ہیں‘پرویز ملک

فرسودہ نظام بدلدیا ،مخالفین کا مقابلہ کھوکھلے نعروں سے نہیں عوامی خدمت و فلاحی منصوبوں کی تعمیر سے کررہے ہیں‘عمران نذیر

جمعہ 19 جنوری 2018 15:46

پارلیمنٹ پر دشنام ترازی کرنیوالے خود مستعفی کیوں نہیں ہو تے عوام کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ استعفوں کا ڈرامہ لگانے والے دھرنا گروپ یہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کے مخالف ہیں،اپنی کارکردگی ان کی زیرو ہے اور عوام کو منہ دکھانے سے کتراتے ہیں،پارلیمنٹ پر دشنام ترازی کرنے والے خود مستعفی کیوں نہیں ہو جاتے،عوام کو اپنے دوغلے کردارسے دھوکہ دے رہے ہیں ، مخالفین کا مقابلہ کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں کی تعمیر سے کررہے ہیں تمام تر توجہ منصوبوں کی تعمیر کی طرف دی جا رہی ہے، فرسودہ نظام کو بدل دیا ہے اور اب کوئی مریض کو یہ نہیں کہے گا کہ سی ٹی سکین مشین خراب ہے یا اس کی ڈیوٹی ختم ہوگئی ہے جو کمپنی سی ٹی سکین مشینیں نصب کررہی ہے وہی ان کو چلانے کی ذمہ دار ہوںگی، اب کوئی غریب مریض کا معاشی قتل نہیں کرسکے گا، صحت کے میدان میں انقلاب لارہے ہیں، دوسری جانب دھرنے اور لاک ڈاؤن کرنیوالے اس انقلاب کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غریب کی زندگی میں خوشحالی اور عوام کی ترقی کا سفر انہیں گوارا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں کارکنوں و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہعام آدمی کی ترقی وخوشحالی کے مخالف اور چور دروازوں سے اقتدار تک پہنچنے والے قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ لاہور میں بھی میٹروٹرین کا منصوبہ روکنا چاہتے ہیں،بدقسمتی کی بات ہے کہ ہسپتالوں میں اربوں روپے کی مشینیں خریدی گئیں لیکن مل ملا کر ان مشینوں کو خراب کر دیا جاتا -یہ کالا دھندہ کئی برس سے چلتا رہا لیکن پنجاب حکومت نے اس کالے دھندے کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے، ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبے دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :