جاتی امراء رائیونڈ میں محفل میلاد کا انعقاد ،نواز شریف ، گورنر رفیق رجوانہ و دیگر کی شرکت

ملکی سلامتی ،استحکام ، ترقی کیلئے خصوصی دعا ، سابق وزیر اعظم نے نماز جمعہ بھی رہنمائوں ، کارکنوں کے ہمراہ ادا کی

جمعہ 19 جنوری 2018 15:43

جاتی امراء رائیونڈ میں محفل میلاد کا انعقاد ،نواز شریف ، گورنر رفیق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نواز شریف ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ،رانا ارشد ، بجاش خان نیازی ، سجاد ربانی ،فواد ، حاجی طلعت ، مرزا جاوید سمیت لیگی کارکنوںنے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نبی دو جہاں کی شان اقدس میں ہدیہ نعت پیش کرنے کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔جبکہ ملک کی سلامتی ،استحکام ، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔میلاد کے بعد نواز شریف نے نماز جمعہ ادا کی اور کارکنوں سے ملاقات بھی کی ۔