ائیر مارشل اصغر خان پاکستانی قوم کے عظیم ہیرو ، باصول اور ڈسپلن کی پابند شخصیت تھے، ائیر وائس مارشل زاہد محمود

اصغر خان نے پاکستان ائیر فورس کو عالمی معیار کے مطابق منظم کیا ، اب پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت چاک و چوبند اور اس میں مادر وطن کے تحفظ کے لئے ذمہ داریاں سنبھالنے کی اہلیت ہے،ادبی ریفرنس سے وائس ائیر مارشل انور زاہد ،علی اصغر خان ،ڈاکٹر غضنفر مہدی ،ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور ڈاکٹر عبدالباسط کا خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) ائیر وائس مارشل زاہد محمود نے کہا ہے کہ ائیر مارشل اصغر خان کو پاکستان کے ایک عظیم ہیروکی حیثیت یاد رکھا جائے گا انہوں نے یہ بات انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان اور پرسٹن یونیورسٹی کے مشترکہ اہتمام سے ائیر مارشل اصغر خان قومی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان پاکستان ائیر فورس کو عالمی معیار کے مطابق منظم کیا اور اب پاک فضائیہ اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت چاک و چوبند اور اس میں مادر وطن کے تحفظ کے لئے ذمہ داریاں سنبھالنے کی اہلیت ہے ۔

ائیر مارشل اصغر خان کے فرزند علی اصغر خان نے کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان ایک عظیم محب وطن سچے اور باصول شخصیت تھے انہوں نے پی آئی اے کو بھی بہترین انداز میں منظم کیا انہوں نے کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان کی تمام تصانیف انکی دستاویزات اور تحریریں موجود ہیں اور انہیں محفوظ کرنے کے لثے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان کی گیارہ تصانیف جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی کہ اسلام آباد کی کسی معروف شاہراہ کی ائیر مارشل اصغر خان سے نسبت دی جائے۔

ادبی ریفرنس سے نیشنل کونسل برائے سماجی بہبود کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم شفیق ملک انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر جناب پروفیسر ڈاکٹرمعصوم یاسین زئی ،پرسٹن یرنیورسٹی کے چانسلرڈاکٹر عبدالباسط ،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے ائیر مارشل اصغر خان کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ادبی ریفرنس میں افواج پاکستان کے افسران سمیت تمام شعبہ حیات کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔