Live Updates

عمران خان وہ طالبعلم ہیں جس کی تیاری نہ ہو نے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، احسن اقبال

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے، پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

جمعہ 19 جنوری 2018 15:40

عمران خان وہ طالبعلم ہیں جس کی تیاری نہ ہو نے پر امتحان سے پہلے ہاتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اس طالبعلم کی طرح ہیں جس کی تیاری نہ ہو نے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے، پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی مصنوعی بحران کے ذریعے انتخابات سے فرار چاہتی ہے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے، جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی، عمران خان اس طالبعلم کی طرح ہیں جس کی تیاری نہ ہونے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، مسلم لیگ (ن)انتخابات کیلئے تیار ہے، معیشت کی بحالی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں، بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، بھارت کشمیر کے مسئلے سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :