شام اور عراق میں دہشت گردوں کے پاس کیمیائی اسلحہ کی ٹیکنالوجی موجود ہے،روس

مشرق وسطی میں خاصکر عراق اور شام میں بڑھنے والے 'کیمیاوی ' دہشت گردی کے خطرات سنجیدہ سطح کے خدشات کاموجب بن رہے ہیں، عسکریت پسند نہ صرف کیمیائی مادے استعمال کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے زہریلی گیسیں بنانے والی ٹیکنالوجی بھی حاصل کر لی ہے،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 15:33

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ شام اور عراق میں دہشت گردوں کے حامیوں کے پاس کیمیائی اسلحہ تیار کرنے والی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مہلک ہتھیاروں کے عدم پھیلا کے معاملے پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرنے والے لاوروف نے کہا کہ مشرق وسطی میں خاصکر عراق اور شام میں بڑھنے والے 'کیمیاوی ' دہشت گردی کے خطرات سنجیدہ سطح کے خدشات کاموجب بن رہے ہیں۔

عسکریت پسند نہ صرف کیمیائی مادے استعمال کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے زہریلی گیسیں بنانے والی ٹیکنالوجی بھی حاصل کر لی ہے۔روس نے اس چیز کا بھی انتباہ دیا ہے کہ مشرق وسطی میں بہت سارے عسکریت پسندوں نے کیمیائی اسلحہ کی تیاری اور اس کے استعمال کی تربیت حاصل کی ہے۔ لہذا اس خطرے کو مشرق وسطی سے نکال باہر کرنا لازمی بن گیا ہے۔