ہونڈاکی نئی سی بی 300آر موٹر سائیکل متعارف

جمعہ 19 جنوری 2018 14:29

ہونڈاکی نئی سی بی 300آر موٹر سائیکل متعارف
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2018ء):ہونڈا کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے نئی سی بی 300آر موٹر سائیکل متعارف کروا دی ہے جسے آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس موٹر سائیکل میں جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز بھی شامل ہیں اس سے ہٹ کر اس موٹر سائیکل میں ایل سی ڈی انسٹرمنٹ پینل دیا گیا ہے جس کے ذریعے مفید معلومات حاصل کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

اس میں ٹیل لائٹ اور ٹرن انڈیکٹر، انجن آر پی ایم، ایندھن کا لیول اور گئیر پوزیشن انڈیکٹر وغیر موجود ہیں۔سی بی 300 آر میں 41 ایم ایم اپ سائیڈ ڈاﺅن فرنٹ فورکس اور سیون اسٹیپ ایڈجسٹ ایبل رئیر مونوشاک دیئے گئے ہیں۔اس کے فیول ٹینک میں 10 لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل ٹینک کے ساتھ اس پر 300 کلومیٹر سے زیادہ تک سفر کیا جاسکتا ہے۔تھائی لینڈ کے بعد اسے کن ممالک میں فروحت کے لئے پیش کیا جائے یا اس کی قیمت کیا ہو اس کے بارے میں فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا