Live Updates

عمران خان نے ساڑھے چار سال کے دور ان پارلیمنٹ سے جو تنخواہ لی ہے واپس کریں ،ْ شاہ نوازرانجھا

شیخ رشید نے پارلیمنٹ بارے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ،ْ عوام معاف نہیں کرینگے ،ْ وزیرمملکت کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 19 جنوری 2018 15:24

عمران خان نے ساڑھے چار سال کے دور ان پارلیمنٹ سے جو تنخواہ لی ہے واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ساڑھے چار سال کے دور ان پارلیمنٹ سے جو تنخواہ لی ہے واپس کریں ،ْ شیخ رشید نے پارلیمنٹ بارے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ،ْ عوام معاف نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے چار سال کے دوران پارلیمنٹ سے جو تنخواہیں لی ہیں وہ واپس کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ بارے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ۔ عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پارلیمنٹ کے باارے میں غلط الفاظ استعمال کئے ،ْ2018ء کے عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کردیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :