مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف کل ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

مسلم لیگ (ن)کے مقامی قائدین کی نگرانی میں کارکنوں نے مختلف مقامات پر بڑے بڑے سائن بورڈ تشہیر کیلئے آویزاں کر دیئے

جمعہ 19 جنوری 2018 15:23

مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف کل ہری پور میں جلسہ عام سے ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کل ہفتہ کو ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین اور کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے مقامی قائدین کی نگرانی میں کارکنوں نے مختلف مقامات پر بڑے بڑے سائن بورڈ تشہیر کیلئے آویزاں کر دیئے ،ْ مسلم لیگ (ن) کے جھنڈوں سے جلسہ گاہ اور جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سمجھایا گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کیلئے ہزارہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور تورغر سے لیگی کارکن ضلعی قائدین کی قیادت میں قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔