تھائی لینڈ میں کورین اسٹار بننے کے لیے نوجوان نے 30 مرتبہ پلاسٹک سرجریاں کروالیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 14:18

تھائی لینڈ میں کورین اسٹار بننے کے لیے نوجوان نے 30 مرتبہ پلاسٹک سرجریاں ..
تھائی لینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) : تھائی لینڈ میں کورین اسٹار بننے کے لیے ایک نوجوان نے 30 مرتبہ پلاسٹک سرجریاں کروا لیں۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے رہائشی 23 سالہ نوجوان نے گذشتہ دو سالوں میں 30 مرتبہ پلاسٹک سرجریاں کروائیں۔ جس کے بعد اس کے نئے خدوخال اصل خدوخال سے یکسر مختلف ہو گئے۔ اس نوجوان نے اتنے پاپڑ کورین اسٹار بننے کے لیے بیلے جس میں وہ کامیاب بھی ہوا۔

23 سالہ نوجوان نے اپنا نیا نام منہو رکھ لیا اور سوشل میڈیا پر فین اور فالوورز بنانے میں کامیاب بھی ہو گیا۔ نوجوان نے اپنی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکیں جنہوں نے ایک طوفان برپا کر دیا۔ مقامی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں منہو نے بتایا کہ اس کی زیادہ تر سرجریاں ناک ، ٹھوڑی، پیشانی اور منہ پر کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آنکھوں اور ناک کے قریب بھی انجکشن لگائے گئے۔

منہو نےفخریہ انداز میں بتایا کہ جنوبی کوریا جانے کے بغیر تھائی لینڈ کے ہی ڈاکٹرز نے اس کی کامیاب سرجریاں کیں۔ منہو نے بتایا کہ محبت اور نوکری میں ناکامی کے بعد میں کافی عرصہ سے یہ کرنا چاہتا تھا۔ میں نے کئی مرتبہ تھیٹر میں بھی کام کے لیے اپلائی کیا لیکن مجھے کئی وجوہات کی بنا پر مسترد کردیا گیا، بین الاقوامی کمپنی کو جوتوں کی فروخت کے کام میں میں نے پیسے کمائے اور پھر سرجری کے لیے رقم بچانا شروع کر دی۔

منہو نے اپنی تمام کاسمیٹک سرجریوں پر کم از کم 9 ہزار 405 ڈالرز خرچ کیے۔ منہو نے بتایاکہ سرجن کے پاس جانے سے قبل ہی میں نے اس شعبے میں ماہرین ڈاکٹرز سے متعلق ریسرچ بھی کی۔ منہو نے سرجری کروانے کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا کہ وہ سب سے پہلے اس پر تحقیق کریں اور پھر کسی ماہر سرجن سے مشاورت کرنے کے بعد کوئی عملی اقدام کریں، منہو نے حال ہی میں یہ بتا کر اپنے فالوورز کو حیران بھی کیاکہ اسے اکثر لڑکیوں کے کپڑے پہننا اور ان کی طرح تیار ہونا پسند ہے۔

تاہم منہو مستقبل قریب میں مزید سرجریاں کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایرانی لڑکی کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی ، جس نے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی سے متاثر ہو کر 50 پلاسٹک سرجریاں کروائیں تاکہ انجلینا جیس دکھ سکے۔ تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ تمام تصاویر جعلی تھیں۔

متعلقہ عنوان :