چیف جسٹس آف پاکستان نےنقیب اللہ کی ہلاکت کاازخود نوٹس لےلیا،7روز میں رپورٹ طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 14:11

چیف جسٹس آف پاکستان نےنقیب اللہ کی ہلاکت کاازخود نوٹس لےلیا،7روز میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی میں نقیب اللہ کی ہلاکت کا از خود نوٹس لے لیا ہے، جسٹس ثاقب نثار نے آئندہ7روز میں آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے شہری نقیب اللہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا از خود نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سندھ پولیس سےنقیب اللہ قتل کیس سے متعلق تحریری جواب بھی طلب کر لیا ۔

سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کا تحریری جواب آئندہ سات روز میں جمع کروایا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران نقیب اللہ سمیت4 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق نقیب اللہ جیل توڑنے، صوبیدار کے قتل اور ایئرپورٹ حملے میں ملوث مولوی اسحاق کا قریبی ساتھی تھا۔

مبینہ طور پرنقیب اللہ کے تعلق کے بارے بتایا جارہاہے کہ نقیب اللہ کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اورکالعدم لشکرجھنگوی سےتھا۔ دوسری جانب نقیب اللہ کے رشتہ داروں اورقریبی دوستوں کی جانب سے پولیس مقابلے کو جعلی قراردیتے ہوئے شدید احتجاج کاسلسلہ جاری ہے اور انصاف کامطالبہ کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :