نقیب اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ اور کئی جرائم میں ملوث تھا،

بے گناہ تھا تو اس کے گھر والوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی اطلاع کیوں نہیں دی،حلیم عادل شیخ کے خلاف دو مقدمات درج کرنے کے باعث پی ٹی آئی نے میرے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی‘ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 15:17

نقیب اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ اور کئی جرائم میں ملوث ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) ایس ایس پی ملیر را ئو انوار نے کہا ہے کہ اللہ عرف نقیب اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ تھااور کئی جرائم میں ملوث تھا،بے گناہ تھا تو اس کے گھر والوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی اطلاع کیوں نہیں دی،حلیم عادل شیخ کے خلاف دو مقدمات درج ہونے کے باعث تحریک انصاف نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر را ئو انوار نے کہا کہ نسیم اللہ عرف نقیب اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ تھااور کئی جرائم میں ملوث تھا، ہمارے پاس اس کے خلاف ثبوت موجود تھے اور اگر وہ بے گناہ تھا تو اس کے گھر والوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی اطلاع کیوں نہیں دی، وہ وزیرستان کا رہائشی اور کراچی سہراب گوٹھ کے قریب اپنا نام بدل کر رہ رہا تھا، اس کے خلاف 2014 میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

درحقیقت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے، جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلنے کے بعد تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد بھی جمع کرائی ہے۔