نقیب محسود قتل معامل، ایس ایس پی رائو انوار انکوائری کمیٹی کے سامنے نقیب کا کرمنل ریکارڈ پیش کردیا

کمیٹی نے را ئو انوار کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کردیا ،نقیب محسود کے حوالے سے مکمل تفتیش کی جائے گی، ڈی آئی جی سلطان خواجہ

جمعہ 19 جنوری 2018 15:17

نقیب محسود قتل معامل، ایس ایس پی رائو انوار انکوائری کمیٹی کے سامنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے نوجوان نقیب محسود سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر کمیٹی کو نقیب کا کرمنل ریکارڈ پیش کردیا ، کمیٹی نے رائو انوار کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نقیب محسود کی گھر سے حراست اور پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے نوٹس کے بعد ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی، ڈی آئی جی شرقی سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی جنوبی آزاد خان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے کام شروع کردیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور معطل ایس ایچ او شاہ لطیف ٹا ئو ن امان اللہ مروت کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی رائو انوار نے تحقیقاتی کمیٹی کو نقیب کا کرمنل ریکارڈ پیش کردیا، کمیٹی نے رائو انوار کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، اس کے علاوہ نقیب اللہ کی کراچی میں سکونت اختیار کرنے کے بعد معلومات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں۔ڈی آئی جی کراچی شرقی سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ نقیب محسود کے حوالے سے مکمل تفتیش کی جائے گی، ایس ایس پی را ئو انوار کو انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تھا، نقیب کے اہل خانہ کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیغام دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلی تحقیقات ہے، اس لئے کوئی بھی بیان ریکارڈ کراسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :