پیپلزپارٹی نے پی آئی اے میں جاری پائلٹس بھرتیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا

پی آئی اے کے پاس پہلے ہی پائلٹس زیادہ اور جہاز کم ہیں،حکومتی غلط پالیسیوں سے قومی ائر لائن کے نقصانات بڑھ گئے ہیں، حکومت ایوان میں اسکا جواب دے،توجہ دلاو نوٹس

جمعہ 19 جنوری 2018 15:17

پیپلزپارٹی نے پی آئی اے میں جاری پائلٹس بھرتیوں کے خلاف قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے پی آئی اے میں بڑی تعداد میں جاری پائلٹس کی بھرتیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعدار میں ہونے والی بھرتیاں سمجھ سے بالاتر ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ پی آئی اے کے پاس پہلے ہی پائلٹس کی ایک بڑی تعداد موجود ھے اور اسکے مقابلے میں جہاز کم ہیں ۔

مزید بھرتیوں کے بوجھ سے پی آئی اے کے نقصانات میں مزید اضافہ ہو گا ۔موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ چار سال میں پہلے ہی پی آئی اے کے نقصانات بہت بڑھ گئے ہیں ۔یہ نہایت اہم معاملہ ہے حکومت ایوان میں اسکا جواب دے ۔توجہ دلاو نوٹس سید نوید قمر، شازیہ مری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، اعجاز جاکھرانی، غلام مصطفی شاہ اور دیگر ممبرز نے جمع کروایا ۔