ترکی میں ہنگامی حالت میں چھٹی مرتبہ توسیع

یہ نفاذ عام شہری کی روز مرہ کی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگا،نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان بکر بوزداع کی یقین دہانی

جمعہ 19 جنوری 2018 15:08

ترکی میں ہنگامی حالت میں چھٹی مرتبہ توسیع
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) ترکی کے پارلیمان نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دیدی جسے 2016 کے موسم گرما میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد نافذ کیا گیا تھا،یہ چھٹی توسیع ہے، جو جمعے کے روز ایک بجے رات سے نافذ العمل ہوگی۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے، انادولو کے مطابق پارلیمان نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے ۔

۔ ترکی کے آئین کے مطابق، ہنگامی صورتِ حال زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان بکر بوزداع نے یقین دلایا ہے کہ یہ نفاذ عام شہری کی روز مرہ کی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔موجودہ توسیع کے بعد ترکی میں ہنگامی صورت حال کے نفاذ کو ڈیڑھ سال ہو چکا ہے، جس دوران نئے قوانین کی منظوری، اور حقوق اور آزادیاں معطل کرنے کا اختیار صدر اور حکومت کے پاس ہوگا، جو پارلیمان کی اجازت کے بغیر ایسا اعلان کر سکتے ہیں۔سال 2016 میں جب پہلی بار ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی، اب تک ترکی میں اندازا 50000 افراد کو قید کیا گیا ہے، جب کہ 110000 کو نوکریوں سے معطل کیا گیا یا ہٹایا گیا۔

متعلقہ عنوان :