سپریم کورٹ کا پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم تعیناتی پراظہار برہمی ،ْ

سیکرٹری قانون فوری طورپر طلب چیئرمین نیب نے 5 نام بھجوائے، ان میں سے ایک کو لگانا حکومت کا کام تھا ،ْ جسٹس اعجاز ا لاحسن

جمعہ 19 جنوری 2018 15:08

سپریم کورٹ کا پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم تعیناتی پراظہار برہمی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری قانون کو فوری طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انتظامی عدالتوں کے غیر فعال ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ سیکرٹری قانون پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری پر سمریوں سمیت تمام ریکارڈ لے کر آئیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دو عدالتوں سے وعدے کے باوجود پراسیکیوٹر نیب نہیں لگایا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین نیب نے 5 نام بھجوائے، ان میں سے ایک کو لگانا حکومت کا کام تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پراسیکیوٹر کو نا لگا کر کس چیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :