راولپنڈی کی لڑکی نے پرس چھیننے والے لٹیروں کو مزہ چکھا دیا ،ْسی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی

جمعہ 19 جنوری 2018 15:03

راولپنڈی کی لڑکی نے پرس چھیننے والے لٹیروں کو مزہ چکھا دیا ،ْسی سی ٹی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) راولپنڈی کی لڑکی نے پرس چھیننے والے لٹیروں کو مزہ چکھا دیا۔گذشتہ روز ہونے والے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھاگیاکہ دو موٹرسائیکل سواروں نے راولپنڈی میں ایک لڑکی سے پرس چھیننے کی کوشش کی ،ْاس کوشش کے دوران نہ صرف لڑکی کا پرس نیچے گرا بلکہ موٹرسائیکل سوار نوجوان بھی کچھ آگے جاکر سڑک پر گر پڑے جس پر آؤ دیکھا نا تاؤ وہ بہادر لڑکی آگے بڑھی اور ملزمان پر جھپٹ پڑی۔

(جاری ہے)

لڑکی سے ڈر کر ایک ملزم تو بھاگ نکلا لیکن دوسرے پر اس نے لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔اس دوران دیگر افراد بھی جمع ہوگئے اور انہوں نے پرس چھیننے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا ۔

متعلقہ عنوان :