Live Updates

عمران خان خود اس پارلیمنٹ کے رکن ہیں جس کی انہوں نے توہین کی، آفتاب شیر پائو

جمعہ 19 جنوری 2018 15:03

عمران خان خود اس پارلیمنٹ کے رکن ہیں جس کی انہوں نے توہین کی، آفتاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ عمران خان کے پارلیمنٹ کے بارے میں بیان کی مذمت کرتا ہوں ، پارلیمنٹ کا تقدس ہم پر فرض ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ عمران ساڑھے چار سالوں میں کتنی مرتبہ پارلیمنٹ آئے اور قانون سازی میں کتنا حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی توہین کرنا درست نہیں ۔

عمران خان خود اس پارلیمنٹ کے رکن ہیں جس پارلیمنٹ کی انہوں نے توہین کی ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے باہر سیاست کرنے کا یہ طریقہ درست نہیں ۔ سیاست دان تو پارلیمنٹ پر یقین رکھتے ہیں جو لوگ انتخابات میں حصہ لیں گے انہوں نے آخر پارلیمنٹ میں ہی آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں چار ماہ رہ گئے ہیں ۔انہیں صبر اور حوصلہ سے کام لینا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :