شیخ رشید جس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، محسن شاہ نواز رانجھا

جمعہ 19 جنوری 2018 15:03

شیخ رشید جس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، محسن شاہ نواز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ شیخ رشید جس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، عمران خان رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ساڑھے چار سال سے تنخواہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے چار سال کے دوران پارلیمنٹ سے جو تنخواہیں لی ہیں وہ واپس کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ بارے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ۔ عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پارلیمنٹ کے باارے میں غلط الفاظ استعمال کئے 2018ء کے عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :