زینب قتل کیس سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2018 13:19

زینب قتل کیس سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
قصور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018)زینب قتل کیس سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی،اغوا کار زینب کو اغوا کرنے سے کچھ دیر قبل دوسری گلی سے گزرا تھا ،تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ مبینہ اغوا کار زینب کو اغوا کر نے سے کچھ دیر قبل دوسری گلی سے گزرا تھا۔

(جاری ہے)

جب کہ ملزم کئی دنوں سے زینب کی خالہ کے گھر کی ریکی کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ زینب کو قصور سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کر دیا گیا۔پولیس کی اس کیس سے متعلق تفتیش جاری ہے جب کہ آج اس کیس سے متعلق ایک نئی ویڈیو ملی ہے۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم زینب کو اغوا کرنے سے پہلے اس کی خالا کے گھر کی  ریکی کرتا رہا تھا۔جہاں زینب سپارہ پڑھنے جا یا کرتی تھی۔