بھارتی فوج کی چاغی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،

ایک طالب علم زخمی

جمعہ 19 جنوری 2018 14:37

بھارتی فوج کی چاغی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) بھارتی فوج کی چاغی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سکول جانے والا طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول کے قریب چاغی سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سکول جانے جانے والا 12 سالہ طالب علم محمع نعمان شدید زخمی ہو گیا جسے علاقہ مکین نے فوری طور پر طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :