سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،

پاک افغان بارڈر کے قریب عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور تباہ امن دشمنوں کی جانب سے نصب کردہ ٹاور کے ذریعے شہریوں کو غلط پیغام پہنچایا جاتا رہا

جمعہ 19 جنوری 2018 14:37

سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

تویٰ طوئی کے قریب امن دسمنوں کی جانب سے نصب کردہ اس ٹاور کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگینڈہ نشر کیا جاتا تھا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پاک افغان بارڈر کے قریب سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران امن دشمنوں کی جانب سے تویٰ طوئی کے قریب نصب کئے جانے والے عمر ایف ایم ریڈیو کے ٹاور کو تباہ کردیا اس ٹاور کے ذریعے عمر ایف ایم ریڈیو پر ریاست کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا نشر کرنے کا سلسلہ جاری تھا اس ریاست مخالف پرو پیگنڈے سے شہریوں کو غلط پیغام دیا جارہا تھا جو ناکام بنا دیا گیا ہی