ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو منایا جائے گا

کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی

جمعہ 19 جنوری 2018 14:32

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو منایا جائے گا
ْاسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء)ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو منایا جائے گا۔کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلفکذ سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی اورکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔