بھارت ،پاکستانی حمایت میں نعرے بازی پرنگرپالیکا کی صدر گرفتار

شہلا طاہر کو حلف برداری کے فوری بعد گرفتارکرکے غداری کا مقدمہ درج،عدالت پیش کردیاگیا

جمعہ 19 جنوری 2018 14:28

بھارت ،پاکستانی حمایت میں نعرے بازی پرنگرپالیکا کی صدر گرفتار
بریلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) نگرپالیکا کی صدر کو وکاس بھون میں حلف لینے کے بعدغداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جوگیندر سنگھ نے بتایا کہ شہلا طاہر کو حلف برداری کے بعد گرفتار کیا گیااوران پر غداری کا مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔بتایاجاتا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد فتح کے جلوس میں پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کرنے کے سلسلے میں 9جنوری کو شہلا ان کے شوہر اور 500حامیوں کے خلاف مبینہ طور پر غداری کا معاملہ درج کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :