قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی

جمعہ 19 جنوری 2018 14:24

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے ساتھ ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس جاری تھا کہ پی ٹی آئی کے رکن مراد سعید نے ڈپٹی سپیکر کی طرف سے ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کرنے کی دھمکی دی جس کے ساتھ ہی ڈپٹی سپیکر نے فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :