فلم پدماوت‘چارریاستوں میں پابندی کیخلاف سپریم کورٹ نے فلم بھارت بھر میں ایک ساتھ ریلیز کرنے کا حکم سنا دیا

جمعہ 19 جنوری 2018 14:12

فلم پدماوت‘چارریاستوں میں پابندی کیخلاف سپریم کورٹ نے فلم بھارت بھر ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) مہینوں سے تنازعے کا شکار بھارتی فلم پدماوت کے پروڈیوسروں نے بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم پر پابندی اٹھالینے کے باوجود بھارت کی 4ریاستوں کی جانب سے فلم کی نمائش پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیاہے۔

(جاری ہے)

چاربھارتی ریاستوں راجھستان، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور گجرات نے فلم کی نمائش پر امن وامان کے جواز کابناکر پابندی عائد کردی ہے جبکہ فلم کی دوسری بار دی گئی سینماؤں میں لگنے کی تاریخ سر پر آگئی ہے جو کہ 24جنوری ہے۔

بھارت کی چیف جسٹس دیپک مشراکی زیرقیادت تین رکنی بینچ نے فلم پروڈیوسر کے وکیل کی جانب سے درخواست فلم کی ریلیز کے تناظر میں ریاستوں میں عائد پابندیوں پر جلد از جلد سننے کیلئے منظور کی اور اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ساتھ ریلیز کرنے کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :