پاکستان میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں میں فنکار سر فہرست،فنکاروں نے بھی ٹریفگ سگنل توڑنے کی انوکھی وجہ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2018 12:57

پاکستان میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں میں فنکار سر فہرست،فنکاروں ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) پاکستان میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں میں فنکار سر فہرست،فنکاروں نے ٹریفگ سگنل توڑنے کی انوکھی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق فنکاروں نے ٹریفک سگنلز کی پاسداری ختم کر دی۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں میں فنکار سب سے آگے ہیں ۔

(جاری ہے)

فنکاروں نے ٹریفک سگنلز کو توڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سگنل پر رکیں تو مدا ح سیلفیاں لینے آ جاتے ہیں۔

جس سے ہم شدید الجھن کا شکار ہوتے ہیں۔ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانی فنکاروں کی اکثر تعدادٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی جگہوں پر حادثات کا شکار ہونے سے بال بال بچی ہے جب کہ سگنلز پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اکثرسینئیر فنکار ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔