Live Updates

عمران خان کی پارلیمنٹ پر لعنت; اب تک پارلیمنٹ سے کتنی تنخواہ لے چکے ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 12:55

عمران خان کی پارلیمنٹ پر لعنت; اب تک پارلیمنٹ سے کتنی تنخواہ لے چکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق حالیہ بیان نے ایک بحث چھیڑ دی ہے ۔ پی ٹی آئی کے حامی اور کارکنان اس بیان پر عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین عمران خان کے اس بیان کو بنیاد بنا کر خوب تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ پر لعن طعن کرنے والے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اب تک پارلیمنٹ سے 25 لاکھ روپے بطور تنخواہ وصول کر چکے ہیں۔

عمران خان پارلیمانی سال 17-2016ء میں قومی اسمبلی کے کُل 102 اجلاس کے میں سے صرف دو دن شرکت کی۔ عمران اور ان کی پارٹی کے ارکان اگست 2014ء سے جون 2015ء تک 10 ماہ ایوان سے غیر حاضر رہے لیکن اس کے باوجود غیر حاضر ہر رکن کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میں ملے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی پورٹ میں بتایا گہا کہ یہ رقوم پی ٹی آئی رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں 32 ارکان ہیں جن کی سالانہ مجموعی طور پر تنخواہ 9 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے اسی طرح سینیٹ میں تحریک انصاف کے 7 ارکان کی تنخواہیں دو کروڑ دس لاکھ روپے بنتی ہیں۔ ان ارکان پارلیمنٹ کو ملا کر ایک سال میں 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا ہوئے۔ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے مطابق نواز شریف اور عمران خان کی پارلیمنٹ میں حاضری کم ترین رہی۔

نواز شریف 6 جبکہ خود عمر ان خان صرف دو مرتبہ قومی اسمبلی آئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 61 ارکان ہیں جنہیں تنخواہوں اور مراعات کی مد میں فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں ۔ پارلیمنٹ پر تنقید کے نشتر چلانے والوں میں شامل شیخ رشید احمد کو پارلیمانی تنخواہ اور مراعات کی مدمیں 3 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں۔ نومبر 2016ء میں وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 146 فیصد اضافہ کیا جو 60 ہزار 996 روپے سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ارکان کو 7 ہزار روپے یومیہ الاؤنس ملتا ہے۔ دفتری اخراجات کی مد میں 8 ہزار روپے ماہانہ اور دفعہ 11 کے تحت 10 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں۔ وہ 10 روپے فی کلومیٹر سڑک سے سفر، تین لاکھ روپے کے مفت ٹریولنگ واؤچرز اور 20 بزنس کلاس ریٹرن ایئر ٹکٹس کے بھی حقدار ہیں جو ارکان خاندان کو قابل منتقلی ہیں۔ ان تمام اعداد و شمار کو جاننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پارلیمنٹ کو بُرا بھلا کہنے پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ اتنی ہی بُری ہے تو پارلیمنٹ پر لعن طعن کرنے والے سیاسی رہنما اس بُرے ادارے سے تنخواہ کیوں وصول کرتے ہیں؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :