طاہر القادری نے لاہور جلسے میں لوگوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ بتا دی

جمعہ 19 جنوری 2018 12:52

طاہر القادری نے لاہور جلسے میں لوگوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2018ء) :عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور مال روڈ پر ہونے والے جلسے میں لوگوں کی تعداد اس لئے کم تھی کہ ہم نے لوگوں کو پابند کیا ہوا تھا کہ جلسے میں صرف لاہور کے لوگ شرکت کریں گے اس کے علادہ دیگر شہروں سے آنے والے لوگ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے بڑے مرحلے کے لئے تیار ہو رہے ہیں اس لئے ہم اپنی ساری انرجی اور کارکنان کو اکھٹا کر کے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے ۔ ہم اصل میں ترتیب کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں ہم اگلے مرحلے کے لئے اپنے کارکنان کو تیار کر رہے ہیں ۔کرسیوں کے کھالی ہونے کی وجہ یہی تھی کہ جلسہ دوپہر دو بجے شروع ہو گیا تھا اوررات گئے تک جاری رہا ،جب پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنا خطاب کیا تو اس کے بعد وہ چلے گئے جس کے ساتھ ان کے تمام کارکنان بھی چلے گئے جس کی وجہ سے کرسیاں خالی ہو گئیں ۔ مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :