چیئرمین سینٹ کا معروف ادیب منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار

جمعہ 19 جنوری 2018 14:07

چیئرمین سینٹ کا معروف ادیب منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے معروف ادیب اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ منو بھائی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہاکہ منو بھائی کی ادب ، صحافت اور سماجی شعبوں کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منو بھائی نے مشکل حالات میں بھی حق اور سچ کا عًلم تھامے رکھا۔

اللہ تعالیٰ نہ صرف ان کے اہل خانہ کو بلکہ پوری قوم کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور منو بھائی کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی معروف کالم نگار اور ادیب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔