ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی مانیٹرنگ‘

اس کی روک تھام کے لئے قانون سازی اور موثر اقدامات کے لئے قومی اسمبلی کی دس رکنی خصوصی کمیٹی قائم

جمعہ 19 جنوری 2018 14:07

ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی مانیٹرنگ‘
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی مانیٹرنگ‘ اس کی روک تھام کے لئے قانون سازی اور موثر اقدامات کے لئے قومی اسمبلی کی دس رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب‘ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری‘ رکن قومی اسمبلی زاہد حامد‘ شائستہ پرویز ملک‘ شاہدہ اختر علی‘ ڈاکٹر عذرا فضل‘ رومینہ خورشید عالم‘ کشور زہرہ‘ صاحبزادہ طارق اللہ اور علی محمد خان شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بچوں سے جنسی زیادتی جیسے واقعات کے بارے میں عدالتوں میں مقدمات کی پیروی‘ اس حوالے سے قانون سازی اور موثر اقدامات تجویز کرے گی جبکہ کمیٹی 30 دن کے بعد اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :