قومی کمیشن برائے بہود و ترقی اطفال کو وزارت قانون کے ماتحت کردیا گیا ہے، راجہ جاوید اخلاص

جمعہ 19 جنوری 2018 14:07

قومی کمیشن برائے بہود و ترقی اطفال کو وزارت قانون کے ماتحت کردیا گیا ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزارت انسانی حقوق کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ایکٹ 2017ء کا نفاذ کردیا گیا ہے‘ اس کے تحت قائم کمیشن بچوں سے متعلق موجودہ قوانین کا جائزہ لے کر نئی قانون سازی تجویز کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عامرہ خان کے سوال کے جواب میں راجہ جاوید اخلاص نے بتایا کہ قومی کمیشن برائے بہود و ترقی اطفال کو وزارت قانون کے ماتحت کردیا گیا ہے۔

بچوں کے حقوق بارے موثر رابطے ‘ نگرانی اور فروغ کے سلسلے میں قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ایکٹ 2017ء کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیشن بچوں سے متعلق موجودہ قوانین کا جائزہ لے گا اور بچوں کے حقوق سے متعلق نئی قانون سازی تجویز کرے گا۔