گیس کنکشن دینے میں سیاسی پسند و ناپسند نہیں برتی جارہی‘

مسلسل دس روز غیر حاضر رہنے کی اطلاع پر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کریں گے، وزیر مملکت جام کمال خان

جمعہ 19 جنوری 2018 13:35

گیس کنکشن دینے میں سیاسی پسند و ناپسند نہیں برتی جارہی‘
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت جام کمال خان نے کہا ہے کہ 1999ء سے گیس کے کنکشن کی التواء میں پڑی درخواستوں پر کنکشن دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے‘ اس سلسلے میں کوئی سیاسی پسند و ناپسند نہیں اختیار کی جارہی‘ اگر کوئی افسر مسلسل دس روز اپنے آفس میں موجود نہیں تو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے‘ کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عائشہ سید کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کوئی ملازم یا افسر اپنے دفتر میں مستقل نہ بیٹھے اگر ایسا کوئی افسر ہے تو بتایا جائے انضباطی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی افسر اتنی ہمت نہیں کر سکتا کہ ایم این اے کی بات نہ مانے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹر لگانے کا ساڑھے چار سال سے سسٹم یہ ہے‘ 2003ء سے التواء میں پڑی تمام درخواستیں نمٹائی جارہی ہیں اور یہ کیس بہت کم ہیں کہ کسی نے بعد میں درخواست کی ہو اور میٹر لگ گیا ہو۔

متعلقہ عنوان :